Monday, January 24, 2022

Waldain Ke Huqooq - Maa Baap Ke Huqooq

 


    والدین کے حقوق




جنت کا ساتھی:

      حضرتِ سیِّدُنا موسی عَلَیْہِ السَّلَام نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کی کہ مجھے  میرا جنت کا ساتھی دکھا دے۔ اللہ پاک نے فرمایا: فلاں شہر کا قصائی تمہارا جنت کا ساتھی ہے۔ حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام اس قصائی سے ملنے پہنچے تو اس نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام دعوت کی۔ جب کھانے  کے لئے بیٹھے تو قصا ئی  نے ایک بڑی سی ٹوکری اپنے پاس رکھ لی۔ دو نوالے ٹوکری میں ڈالتا اور ایک نوالہ خود کھاتا۔ اتنے میں دروازے پر دستک ہوئی۔ قصائی باہر گیا، حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام نے ٹوکری میں نظر کی تو کیا دیکھتے ہیں کہ ٹوکری میں بوڑھے مرد و عورت ہیں جیسے ہی ان  کی نظر حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام پر پڑی، ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیل گئی پھر ان بزرگوں نےآپ عَلَیْہِ السَّلَام کی رسالت کی گواہی دی  اور ُاسی وقت انتقال کرگئے۔ قصائی جب واپس آیا تو اپنے فوت شدہ والدین  کو دیکھ کر سارا معاملہ سمجھ گیا اور حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام کا ہاتھ چومتے  ہوئے کہنے لگا: مجھے لگتا ہے کہ آپ اللہ پاک کے نبی حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام ہیں؟ فرمایا ہاں تمہیں کیسے اندازہ ہوا؟ کہنے لگا کہ میرے والدین روز یہ دعا کرتے تھے: اے اللہ پاک ہمیں حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام کا دیدار کرتے ہوئے موت دینا۔ ان کے اچانک انتقال کرنے سے میں نے اندازہ لگایا کہ آپ ہی حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام ہیں۔ جب میری ماں کھانا کھالیتی تو مجھے اس طرح دعا دیتی:یا اللہ پاک میرے بیٹے کو جنت میں حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام کا ساتھی بنانا۔ حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: مبارک ہو  کہ اللہ پاک نے تمہیں میرا جنت کا ساتھی بنایا ہے۔

والدین کی شان بزبان قرآن:

اللہ پاک نے قرآن پاک کے کئی مقامات میں والدین کی اہمیت و مرتبے کو اجاگر کیا ہے۔ اللہ پاک قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے:’’اور ماں باپ کو اُف تک نہ کہو اور نہ ہی انہیں جھڑکو اور ان سے نرمی سے بات کرو!‘‘(پ ۱۵، بنی اسرائیل، آیت۲۳(اللہ اکبر! ہمیں تو والدین کو اُف تک کہنے سے منع کیا جا رہا ہے جبکہ آج کل کی نادان اولاد کے نزدیک والدین کو اولڈ ہاؤس میں چھوڑ کر آنا کوئی برائی ہی نہیں!

احادیث مبارکہ میں بھی والدین کی قدر و اہمیت بیان کی گئی ہے: چنانچہ

حضور  اقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے: جس شخص سے اسکے والدین راضی ہوں اللہ پاک اس سے راضی ہے اور جس سے اس کے والدین ناراض ہوں اس سے اللہپاک بھی ناراض ہے۔ (ترمذی)

حدیث مبارکہ میں تو ماں باپ کو جنت دوزخ  سے تعبیر کیا گیا  اللہپاک کے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ایک شخص نے  پوچھا:یا سولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ماں باپ کا اولاد پر کیا حق ہے؟ اللہ کے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ماں باپ تیری جنت اور دوزخ ہیں۔ (ابن ماجہ)

ایک اور مقام پر ارشا د فرمایا: سب گناہوں کی سزا قیامت میں ملے گی لیکن ماں باپ کے نافرمان کو اللہ پاک دنیا میں ہی سزا دے دیتا ہے۔ (شعب الایمان)

حدیث پاک کا مضمون ہے: جو بچہ اپنے ماں باپ کو محبت کی نگاہ سے دیکھے اللہ پاک اسے مقبول حج کا ثواب عطا فرمائے گا اللہ اکبر! ذرا سوچئے کہ محبت سے دیکھنے کا یہ اجر ہے تو خدمت کرنے کا عالم کیا  ہوگا! ایک صحابی رسول نے عرض کی: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اگر کوئی دن میں سو بار دیکھے؟ آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں: کوئی سو بار بھی  دیکھے تو اسے اللہ پاک مقبول حج کا ثواب عطا فرمائے گا۔ (شعب الایمان، حدیث7859، ج6، ص186)

ماں کی شان:

ایک شخص رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوا: یارسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میرے حسنِ اخلاق کا زیادہ حق دار کون ہے؟ ارشاد فرمایا: ’’تمہاری ماں‘‘ اس نے دوبارہ عرض کی: اس کے بعد کون؟ ارشاد فرمایا: ’’تمہاری ماں‘‘ تیسری بار عرض کی: اس کے بعد کون؟ تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس مرتبہ بھی یہی ارشاد فرمایا: ’’تمہاری ماں‘‘ اس نے پھر عرض کی: اس کے بعد کون؟ تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’تیرا باپ‘‘، پھر قریبی کا زیادہ حق ہے پھر جو اس کے بعد قریبی ہو۔ (صحیح بخاری)

ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی: ایک راستے میں ایسے گرم پتھر تھے کہ اگر گوشت کا ٹکڑا اُن پر ڈالا جاتا تو کباب ہوجاتا! میں اپنی ماں کو گردن پر سوار کرکے چھ میل تک لے گیا ہوں، کیا میں ماں کے حقوق سے فارغ ہوگیا ہوں؟ سرکار مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: تیرے پیدا ہونے میں درد کے جس قدر جھٹکے اس نے اٹھائے ہیں شاید یہ ان میں سے ایک جھٹکے کا بدلہ ہوسکے۔)اَلْمُعْجَم الصَّغِیر لِلطّبَرانی (

باپ کی شان:

رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں: اللہ پاک کی رضا والد کی رضا میں ہے اور اللہ پاک کی ناراضی والد کی ناراضی میں ہے۔ )سنن الترمذي)

بے شک تمام نیک اعمال سے بڑھ کر نیک عمل یہ ہے کہ بیٹا اپنے باپ کے دوستوں سے اچھا سلوک کرے۔ (الصحیح المسلم)

بینک سے ریٹائرڈ تو گھر سے ریٹائرڈ:

ایک عمر رسیدہ بزرگ پانچ بیٹوں اور دو بیٹیوں کے والد ہیں اور کراچی کے مشہور علاقے میں واقع اولڈ ہاؤس میں رہتے ہیں۔  صحافت میں ماسٹرز کر رکھا ہے اور بینک افسر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے اور گھر چھوڑ کر اولڈ ہاؤس آگئے، کہتے ہیں: پہلے میرے بچے مجھ سے بہت ڈرتے تھے۔ اب میں بوڑھا ہوگیا ہوں اس لیے اب وہ مجھ سے نہیں ڈرتے۔ ایک بیٹے کو میں نے ہی بینک میں لگایا تھا اور اب وہ مینیجر بن گیا ہے۔ ریٹائرمنٹ پر جو رقم ملی اس سے تین منزلہ مکان بنایا ہے جس میں سب رہتے ہیں۔

      پیارے دوستو! ماں باپ اس لئے نہیں کہ انہیں گھر سے نکالا جائے بلکہ انہیں توسرآنکھوں پر بٹھانا چاہیے۔یہ کمال ہستیاں بہت دکھی ہوں پھر بھی اظہار نہیں کرتے بلکہ بعض ماں باپ تو بچوں کے سامنے بولنے سے ڈرتے ہیں کہ زیادہ بولا تو اولاد گھر سے نہ نکال دے۔ حیرت ہے ایسی اولاد پر جس کے ماں باپ ان سے بات کرنے میں ڈرتے ہوں۔ تعجب ہے اس بیٹی پرجس سے ماں بات کرنے میں ہچکچائے کہ بیٹی مجھ پر چیخے گی! آپ غور تو کریں یہ کتنا بڑا گناہ ہے، کتنی بڑی نافرمانی ہے۔ اولاد کا ایک حق یہ بھی ہے کہ اولاد  کا انداز والدین کے سامنے ایسا ہو جیسا غلام کا انداز اپنے آقا کے سامنے ہوتا ہے مگر کیا آج ایسا نہیں کہ بعض والدین اپنی اولاد کے سامنے غلام بنے نظر آتے ہیں کہ بیٹا میرا یہ کام کردو! بیٹا مجھے تھوڑے سے پیسے دے دو اور بیٹا جھاڑ رہا ہوتا ہے  کہ یہ میرے پیسے ہیں! آپ پریشان نہ کیا کریں! ابو آپ کو سمجھ ہی نہیں آتی، امی آپ پرانی باتیں نہ کیا کریں، اب زمانہ بہت بدل گیا ہے۔ کیا یہ انداز ہوتا ہے والدین سے بات کرنے کا؟ ان کو اولاد یہ کہتی ہے کہ سمجھ نہیں آتی، ان کو تو تب بھی سمجھ آتی تھی جب اولاد کو بولنا نہیں آتا تھا بچہ روتا تھا تو ماں کو پتہ چل جاتا تھا کہ پیٹ میں درد ہورہا ہے یا بھوک لگ رہی ہے۔ ماں باپ کا نعم البدل ہو ہی نہیں سکتا کیو نکہ ماں باپ اپنی اولاد کی خاطر  زندگی کے شب و روز قربان کردیتے ہیں۔ باپ صبح سے رات تک صرف اس لئے محنت کرتا ہےکہ میری اولاد اچھا کھاسکے، اچھا پہن سکے، اچھا پڑھ سکے، معاشرے میں عزت و مقام حاصل کرسکے جبکہ ماں نو ماہ اپنے پیٹ میں رکھ کر، پیدائش کے وقت سخت تکلیف برداشت کرکے، اپنا خونِ جگر پلاکر، اپنی رات کی نیندیں قربان کرکے  اپنی اولاد کی تر بیت کرتی ہے۔

ماں باپ کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے کو دنیا میں کس طرح سزا ملتی ہے،ایک  عبرت انگیز حکایت   ملاحظہ کریں: چنانچہ ایک سنگ دل بیٹا اپنے بوڑھے باپ سے تنگ آ کر جنگل میں چھوڑنے پر آمادہ ہوگیا۔ جب جنگل میں اپنے باپ کو لے کر پہنچا تو باپ نے کہا: بیٹا سردی کا موسم ہے، مجھے کم از کم ایک کمبل تو دے جاؤ! اس وقت بوڑھے شخص کا پوتا  بھی وہاں موجود تھا۔ بیٹے نے اپنے بیٹے سے کہا: گھر جاؤ اور ایک کمبل لے کر آؤ۔ بیٹا گھر آیا، کمبل پھاڑ کر آدھا کیا اور جنگل کی طرف روانہ ہوگیا، جنگل پہنچتے ہی جب آدھا کمبل باپ کے حوالے کیا تو باپ حیرت ذدہ ہوکر بولا: آدھا کمبل کہاں گیا؟ بیٹے نے جواب دیا کہ وہ آدھا کمبل تو میں آپ کے لئے چھوڑ آیا ہوں  جب آپ بوڑھے ہوجائیں گے تو میں بھی آپ کو جنگل میں چھوڑ جاؤں گا  اور باقی ماندہ آدھا کمبل آپ کو لاکر دے دوں گا۔

                                                                                                اللہ پاک ہمیں  والدین کی قدر عطا فرمائے اور ان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
م

No comments:

Post a Comment

Global Visa Consultants Lahore

Office 210, 2nd Floor, Landmark Plaza
Jail Road,Lahore 54000 Pakistan.
T: +92 42 357 12 553
M: +92 300 433 1260
M: +92 311 176 2324
URL: www.globalevisaservices.com
URL: www.globalvisaconsultant.com
EMAIL: globalvisa30@gmail.com

Recent Comments

Labels

'Love of Allah 100. Surah Al-Adiyat 101. Surah Al-Qari'ah 102. Surah At-Takathur 103. Surah Al-Asr 104. Surah Al-Humazah 105. Surah Al-Fil 106. Surah Quraish 107. Surah Al-Maun 108. Surah Al-Kauthar 110. Surah An-Nasr 111. Surah Al-Lahab 112. Surah Al-Ikhlas 113. Surah Al-Falaq 114. Surah An-Nas 4 Qul 4 Qul Tarjuma ke sath 55. Surah Ar-Rahman 56. Surah Al-Waqiah 57. Surah Al-Hadid 58. Surah Al-Mujadilah 59. Surah Al-Hashr 6 Kalima 60. Surah Al-Mumtahanah 61. Surah As-Saff 63. Surah Al-Munafiqoon 64. Surah At-Taghabun 65. Surah At-Talaq 67. Surah Al-Mulk 68. Surah Al-Qalam 69. Surah Al-Haqqah 7 Hadiths About Imam Hasan and Imam Hussain (RA) 70. Surah Al-Ma'arij 71. Surah Nuh 72. Surah Al-Jinn 73. Surah Al-Muzzammil 74. Surah Al-Muddaththir 75. Surah Al-Qiyamah 76. Surah Al-Insan 77. Surah Al-Mursalaat 78. Surah An-Naba 79. Surah An-Naziat 80. Surah Abasa 81. Surah At-Takwir 82. Surah Al-Infitaar 83. Surah Al-Mutaffifin 84. Surah Al-Inshiqaq 85. Surah Al-Burooj 86. Surah At-Tariq 87. Surah Al-Ala 88. Surah Al-Ghaashiyah 89. Surah Al-Fajr 90. Surah Al-Balad 91. Surah Ash-Shams 92. Surah Al-Lail 93. Surah Ad-Duha 94. Surah Al-Inshirah 95. Surah At-Tin 96. Surah Al-Alaq 97. Surah Al-Qadr 98. Surah Al-Bayyinah 99. Surah Al-Zilzal A Muslim View on Respecting Life A Reminder For All The Worlds – Quran Actions that put a person beyond the pale of Islam Adhkaar on Friday Advice for New Muslims Ahad Nama Aisha Bint Abu Bakr (R.A) Al-Fatiha Al-Masjid an-Nabawi An Islamic Point of View Ayatul Kursi Ayatul Kursi Benefits Belief in Angels Benefits And Power of Reciting 4 Qul of Quran Benefits of Ayatul Kursi Benefits of Darood e Akbar Benefits of Surah Al-Jumah Benefits of Surah Al-Kahf Benefits of Surah Al-Mulk Benefits of Surah Ar-Rahman Benefits of Surah Fajr Benefits of Surah Fath Benefits of Surah Jinn Benefits of Surah Muhammad Benefits of Surah Muzzamil Benefits of Surah Naba Benefits of Surah Nooh Benefits of Surah Qaf Benefits of Surah Sajdah Benefits of Surah Taghabun Benefits of Surah Tariq Benefits of Surah Ya-Seen Benefits of Surat Al-Falaq Benefits of Surat Al-Fatiha Benefits of Surat Al-Kafirun Benefits of Surat An-Nas Best Dua For Travelling – To Have Safe Journey Brief History and Biography of Muhammad Burial: What to do Causes of Inheritance Charon Qul Cure of Magic Cure with Manzil Daily Morning Azkar Dalail al-khayrat Dalail al-Khayrat Manzil 1 Dalail Al-Khayrat Manzil 2 Dalail Al-Khayrat Manzil 3 Dalail Al-Khayrat Manzil 4 Dalail Al-Khayrat Manzil 5 Dalail Al-Khayrat Manzil 6 Dalail Al-Khayrat Manzil 7 Dalail Al-Khayrat Manzil 8 Dalail al-khyrat Benefits Darood e Akbar Darood e Akbar Benefits Darood e Akbar in Islam Darood Mustaghas Death Difference Between Rasool and Nabi Dua e Hajat Benefits Dua e Manzil Dua for Laylatul Qadr That Every Muslim Should Recite Dua Syed-ul-istighfar Dua-e-Akasha Dua-e-Aman Dua-e-Hajat Dua-e-kanoot Duas Manzil Durood Kibrit Ahmar Durood-e-ibrahimi durood-e-taaj Durood-e-Tanjeena Elderly Care Eman Mufassil Eman Mujamal Embracing ISLAM Fasting in Islam Festival of The Sacrifice Fifth Kalma Istaghfar First Kalima Tayyab FLIGHT JANAZAH FOCUS ON YOUR CHARACTER Fourth Kalima Tauheed Funeral Rites and Regulations in Islam Grand Intercession of the Prophet MuHammad Halal vs Haram History HOW TO CONVERT TO ISLAM AND BECOME A MUSLIM How to Perform Hajj Impediments of Inheritance Importance And Major Events Of Dhu al-Qidah Islamic Month Importance And Major Events Of Shawwal Islamic Month Introduction to Islam Introduction to Islam in Spanish Is it a punishment or a trial Is Life Insurance Haram or Halal In Islam? Janaza Prayer Justice and Merits of Islam in the Distribution of Inheritance Kalima La Mujer en el Islam Manzil Manzil Dua Manzil Dua Benefits Manzil Dua Cure Manzil Dua in Islam Manzil Dua Islam Maqbool Duain Maqbool Qurani Duain Masnoon Dua Masnoon Duain Masnoon Qurani Duain Most Powerful Darood e Akbar Mount Paran MUHAMMAD (PBUH) IN THE PARSI SCRIPTURES Names & Attributes of God Never Shed Your Leaves Qul Al-Falaq Qul Al-Ikhlas Qul Al-Kafirun Qul An-Nas Quotes And Life of Zainab Bint Ali (RA) Qurani Surah Benefits Qurani Waza Qurani Wazaif Qurani Wazaif Collection Qurani Wazaif Selection Ramadan 'Eed Al-Fitr READING FOR FRIDAY READING FOR MONDAY READING FOR SATURDAY READING FOR SUNDAY READING FOR THURSDAY READING FOR TUESDAY READING FOR WEDNESDAY Refutation of Allegations Raised about the Distribution of Inheritance in Islam regard to issues of shirk and kufr Ruling on one who apostatises repeatedly Salatul Hajat Science Proves Prophet Muhammad’s Sunnah Prevents Brain Damage in New Borns Second Kalma Shaadat Sixth Kalima Rud-A-Kuffer Story of the Prophet Musa (AS) Study of Quran Summary of Juz 1 Surah Al-Jumah Surah Al-Jumah Benefits Surah Al-Kahf Surah Al-Kahf Benefits Surah Al-Mulk Surah Al-Mulk Benefits Surah Fajr Surah Fajr Benefits Surah Fath Surah Fath Benefits Surah Jinn Surah Jinn Benefits Surah Muhammad Surah Muhammad Benefits Surah Muzzamil Surah Muzzamil Benefits Surah Naba Surah Naba Benefits Surah Nooh Surah Nooh Benefits Surah Qaf Surah Qaf Benefits Surah Sajdah Surah Taghabun Surah Taghabun Benefits Surah Tariq Surah Tariq Benefits Surah Yaseen tarjuma ke sath Surat Al Kahf Tasbih – How to recite Salatul Tasbih & its benifits The Big Questions: Who Made Us? The Full and Complete Isra and Miraj Story The Fundamentals of Islamic Belief The Importance of Distributing Inheritance The Life of this World is Fleeting Enjoyment The Miracle of Islamic Science The Miracles of Islam The Night Journey! The Prayer Of Need The Punishment of Being Sinful The Purpose of Creation The Purpose of Life: Reason and Revelation The Qur'an and Scientific Advancement THE SPIRIT OF RAMADAN The Wisdom Behind Prescribing Inheritance Third Kalma Tamjeed Universal Lessons of Hajj Virtues of Al-Fatihah Virtues of Fasting in the Summer Waldain Ke Huqooq - Maa Baap Ke Huqooq Wazaif Collection Wazaif e Ghawsia Wazaif of Week Wazaif Selection Welcome Aboard Fly Air Janazah What is Islamic studies? What One Must Know before Hajj – The Fiqh Provisions of a Pilgrim WHAT TO DO UPON A DEATH When Mecca Build Why are Christians donating towards The Qur'an Project? Why Did God Create? Women Zakat